لائیو: راولپنڈی میں احتجاج، موٹر وے پر پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ

image
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیشِ نظر راولپنڈی کے داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

سنیچر کی صبح مری سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو بھی روکا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ’راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں ملی، اگر کسی نے امن و امان خراب کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اُن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔‘

ادھر راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے محکموں کے اہلکاروں نے فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔

راولپنڈی کے سی پی او کی قیادت میں فلیگ مارچ میں پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور سی ٹی پی کی گاڑیوں اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔

فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوا جو پرانے ایئرپورٹ، راول روڈ سے فیض اباد، مری روڈ سے گزر کر واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق فلیگ مارچ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔

..................................

جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس نے توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

جسٹس فاروق حیدر 30 ستمبر کو اکمل خان کی جانب سے درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

..................................

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول 

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی منظوری کے بعد سنیچر کو پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ملی ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ رقم سٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی اور اس کی تفصیلات جمعرات 03 اکتوبر 2024 کو جاری کی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.