پیٹرول پمپ پر دھماکا، 12 افراد ہلاک متعدد زخمی

image

روس کے علاقے داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ روز علاقائی دارالحکومت مکھچکلا کے باہر ہونے والے اس دھماکے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق وزیر صحت کے معاون الیکسی کوزنیٹسوف نے بتایا کہ 4 افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریجنل پاور آپریٹر ڈاگیرگو نے جمعہ کو بتایا کہ قریبی اضلاع میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

روس میں سنگین جرائم سے نمٹنے والی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے نے ایک فوجداری مقدمہ کھول دیا ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقامی حکام نے 28 ستمبر کو علاقے میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.