ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ

image

مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ ستمبر میں گھریلو سلنڈر کی قمیت 2879 روپے مقرر کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.