چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومتی منظوری سے ہوگا، راجیو شکلا

image

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کی روانگی اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط کردی ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومتی منظوری سے ہوگا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

جنرل اسمبلی سے خطاب ،وزیراعظم دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے عالمی رہنما بن گئے

انہوں نے بتایا کہ ہم بین الاقوامی دوروں کے لیے ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت پر منحصر ہے وہ فیصلہ کرے بھارتی ٹیم کو کس ملک میں جانا چاہئے یا نہیں جانا چاہئے، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے۔

بھارتی ٹیم نے 2008 کے بعد سے دو طرفہ کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ، دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

کوہ پیما فداعلی شگری نے نیپال میں واقع چوری مناسلو چوٹی سر کرلی

چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ،ایونٹ کے میچز لاہور ، کراچی اور راولپنڈی میں ہونا ہیں ، تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام زور و شور سے جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.