بلوچستان حکومت کا غیر فعال اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ

image

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے 3 ہزار 700 غیر فعال اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق یہ اسکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں۔ تاہم اب محکمہ تعلیم اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرے گا۔

اساتذہ کی بھرتی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونہارطلبہ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ پشین اور آواران میں 40 بند اسکولوں کو کھولنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے کئی اسکول عرصہ دراز سے بند ہیں۔ جنہیں کھولنے کے لیے سرکار کی جانب سے کبھی کوششیں نہیں کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.