وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ائیر لائن کا ریٹرن ٹکٹ خریدنا لازمی قرار

image

وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ائیر لائن کا ریٹرن ٹکٹ خریدنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازمی قرار دیدیا ہے جس کیلئے ایف آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ دوطرفہ ٹکٹ کیلئے الگ الگ ائرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبرایک ہونا لازمی ہے، دونوں اداروں کی ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

بنکاک، ملائیشیا، دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، ائیر پورٹ پر لو پروفائل کے حامل مسافروں کوہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے۔

دوسرے ممالک سلپ ہونے کے لیے ایک ہی ایئرلائن کا 2 طرفہ ٹکٹ خریدا نہیں جاتا، ڈی پورٹ مسافروں سے بے دخلی کے اخراجات وصولی میں بھی مشکلات حائل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.