لائیو: مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد تک آ گئی، سبزیاں، دالیں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل سستا

image
پاکستان میں ستمبر 2024 میں مہنگائی سالانہ بنیاد پر 6.9 فیصد تک آ گئی

پاکستان میں بیورو آف سٹیٹسٹکس نے کہا ہے کہ ستمبر 2024 میں مہنگائی سالانہ بنیاد پر 6.9 فیصد تک آ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور خوراک کی قیمتوں میں نرمی کے بعد تقریباً چار سالوں میں سب سے کم شرح پر آ گئی۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے ستمبر میں کنزیومر پرائس میں 6.93 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست 2024 میں ریڈنگ 9.6 فیصد رہی۔

ماہانہ کی بنیاد پر ستمبر 2024 میں سی پی آئی میں 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ پچھلے مہینے میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2023 میں 2.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔

شماریات بیورو نے ایک بیان میں کہا کہ ’ستمبر 2024 کے مہینے کے لیے مہنگائی ستمبر 2023 کے مقابلے میں 6.93 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔  شہروں میں مہنگائی 9.29 فیصد تک کم ہو گئی ہے، جبکہ دیہات میں 3.65 فیصد تک ہے۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

’چیف جسٹس قاضی فائز اور جسٹس منصور شاہ میں سے کوئی بھی آئینی عدالت کا سربراہ بنے‘پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے بارے میں جو فیصلہ دیا وہ غیرآئینی تھا۔

منگل کو کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’آج بہت برے حالات ہیں مگر ماضی میں اس سے بھی زیادہ برے حالات تھے۔ ہم نے 1973 کے اصل آئین کو ترامیم کے ذریعے بحال کیا۔‘

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو سپریم تسلیم کرتے ہیں۔ ’مجھے جسٹس قاضی فائز اور جسٹس منصور میں سے کسی سے مسئلہ نہیں، ان میں سے کوئی بھی آئینی عدالت میں بیٹھے۔‘

بلاول بھٹو نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پرویز مشرف کو وردی میں صدر بننے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے والد تمام مقدمات سے باعزت بری ہوئے مگر قید کاٹی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کسی کو مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے، نہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو مقدس گائے بننا چاہیے اور نہ ججز کو، اسی طرح کسی میڈیا کی طاقتور شخصیت کو بھی مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے۔‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میں مانتا ہوں پارلیمان میں مسئلے ہیں، میں مانتا ہوں کہ عدلیہ میں مسئلے ہیں، میں مانتا ہوں میڈیا میں مسئلے ہیں۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعتپاکستان کی سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

منگل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

گزشتہ روز جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے تشکیل دیے گئے پانچ رکنی بینچ میں شامل کیے جانے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا تھا۔

پیر کو جسٹس منیب اختر عدالت میں سماعت کے موقع پر بینچ میں شامل نہ ہوئے جس کی وجہ سے چار ججز کو کمرہ عدالت میں آنا پڑا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر کا خط پڑھا اور بینچ ازسر نو تشکیل دینے یا جسٹس منیب اختر کی جگہ نیا جج شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مقدمے کی سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی جو اس وقت کورٹ روم نمبر ایک میں جاری ہے۔ لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمان اور بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو  مبارک باد دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.