مردان میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل، ملزم دو ماہ بعد گرفتار

image

ضلع صوابی کے علاقے تورڈھیر کے کھیتوں سے 9 جولائی کو خاتون کی نعش ملی تھی جس کا قاتل سگا بھائی نکلا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں دو ماہ قبل ایک خاتون کی نعش ملی تھی جسے گولیاں مار قتل کیا گیا تھا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی نعش لاوارث قرار دے کر ہسپتال منقتل کیا گیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

مقتولہ کا تعلق چونکہ مردان سے تھا اس لیے صوابی کے کسی تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں ہوئی، تاہم پولیس نے اندھے قتل کیس کو سُلجھانے کے لیے تفتیش شروع کردی۔۔پولیس نے سب سے پہلے نعش کی شناخت کی پھر اس کے بعد اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی، تاہم انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔تھانہ تورڈھیر کے ایس ایچ او گوہر خان کے مطابق ’پولیس کو خاتون کے بھائی پر شک ہوا لیکن شواہد نہ ہونےکے باعث تفتیش آگے نہ بڑھ سکی۔‘ایس ایچ او نے بتایا کہ جدید سائنسی خطوط اور کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) حاصل کرنے کے بعد کیس کی گُتھی سُلجھنے لگی۔سی ڈی آر کے سامنے آنے کے بعد پولیس کا شُبہ یقین میں بدل گیا اور اس کیس میں مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ اکلوتے بھائی نے اپنی سگی بہن کو کیوں قتل کیا؟پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا اکلوتا اور سگا بھائی ہے جس نے تفتیش کے دوران اعتراف جُرم کرلیا۔ ملزم کے بقول اس کی بہن ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی تھی جس کی وجہ سے گھر میں اکثر بحث وتکرار ہو جاتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ناراضی کے باوجود بہن نے ٹاک ٹاک کا استعمال ترک نہ کیا تو میں نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ 

ملزم نے بتایا کہ ’جب بہن نے ٹاک ٹاک کا استعمال ترک نہ کیا تو میں نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)

ملزم کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز کی وجہ سے خاندان کی عزت خراب ہوئی، جب بہن نے میری بات نہ مانی تو بالآخر ساتھیوں کے ہمراہ اسے قتل کرکے ویرانے میں پھینک دیا۔بھائی نے کس کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا؟ تھانہ تورڈھیر کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس اہم کیس میں دو ماہ بعد پیش رفت ہوئی جس کے لیے پولیس نے دن رات تفتیش کی۔پولیس حکام کے مطابق تورڈھیر میں جائے وقوعہ کی حدود میں ملزمان کے فون نمبروں سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا گیا تھا جس کا ڈیٹا ٹاور سے حاصل کیا گیا۔‘قتل کے مرکزی ملزم بھائی نے واقعے کے بعد دیگر ملزمان کو محتاط اور روپوش رہنے کی ہدایت کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سگی بہن کو قتل کرنے میں ملزم کے ساتھ اُن کے ہم زُلف اور بہنوئی بھی شامل تھے، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مقتولہ کی عمر 35 سال کی ہے اور ایک بیٹی بھی ہے جبکہ ملزم اپنے 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.