لندن: سکول کے باہر تیزاب کا مشتبہ حملہ، ایک کم عمر لڑکی اور لڑکا زخمی

image

برطانوی پولیس کے مطابق لندن کے ایک سکول کے باہر تیزاب کے ایک مشتبہ حملے میں ایک کم عمر لڑکے اور لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا جب سکول کے طلبہ اور ایک سٹاف ممبر پر ’مادہ‘ پھینکا گیا۔

لندن پولیس نے اس حوالے سے منگل کو کہا کہ ’استعمال ہونے والے مادے کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، اور بظاہر یہ مادہ تیزاب معلوم ہوتا ہے۔‘پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’واقعے میں میں 14 برس کی ایک لڑکی کو شدید زخم آئے جبکہ 16 سال کے لڑکے کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں، تاہم اسے بھی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔‘ لندن پولیس کے مطابق ‘یہ واقعہ مغربی لندن میں ویسٹ منسٹر اکیڈمی سکول کے باہر پیش آیا، اور ملزم کی شناخت اور اُس کی گرفتاری کے لیے تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔‘’واقعے میں معمولی زخمی ہونے والی 27 برس کی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔‘ سکول کی پرنسپل نمیرہ انوار کا کہنا ہے کہ ’اس افسوس ناک واقعے میں ایک طالب علم، ایک ٹیچر اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’یہ واقعہ سڑک کے کنارے اس وقت پیش آیا جب طلبہ اور سٹاف سکول کی عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔‘اس حوالے سے سکول کی پرنسپل نے مزید کہا کہ ’اس واقعے میں تیزاب سے ملتا جُلتا مادہ استعمال کیا گیا ہے۔‘سکول کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ یہ کمیونٹی کے لیے ایک مشکل وقت ہے، واقعے کے بعد منگل کے روز سکول کو بند رکھا گیا۔‘انہوں ںے بتایا کہ ’جامع تحقیقات اور مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے بعد بدھ سے سکول دوبارہ کھُل جائے گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.