ڈینگی کیسز میں اضافہ، راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

image

لاہور: کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد سمیت دیگراضلاع میں ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کاایک اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقدہوا۔

جس کی صدارت صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی۔ جبکہ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

کابینہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ شرح اموات کم سے کم رکھنے کے لیے ڈینگی مریضوں کی کلینیکل مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ٹیکنیکل گروپ راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث اموات اور زیرعلاج مریضوں میں مرض کی شدت کی وجوہات کا تعین کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں: دل کی تکالیف سے اموات، پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیا

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ راولپنڈی میں سرکاری اسپتالوں میں گنجائش کم ہونے پر نجی اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج کا بندوبست کیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ ٹیکنیکل گروپ راولپنڈی میں ڈینگی کےباعث اموات اور مرض کی شدت کی وجوہات کاتعین کرکے رپورٹ بھجوائے۔ انہوں نے ڈینگی بارے آگاہی بڑھانے کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اگلے ایک ماہ کا ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ بہتر سرویلنس کی وجہ سے لاہور میں ڈینگی کی صورتحال بہتر ہے۔  راولپنڈی میں کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ محکموں کو الرٹ رہنا ہو گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈینگی مریضوں کے بہتر علاج معالجے کے لیے راولپنڈی میں سرکاری اسپتالوں کی استعداد میں اضافہ کیا جائے۔ اسپتالوں میں ادویات اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے مستند ڈیٹا کی دستیابی نہایت ضروری ہے۔ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد بہتر لائحہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.