لائیو: تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس اور پرویز الہٰی کی پیشی

image

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیسالیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے مقدمے کی سماعت کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کا پورا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (اے آئی اے) کی تحویل میں ہے اور اس کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے سے کہا کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کر کے انھیں واپس کر دیں گے۔ ہفتہ دس دن میں ہمیں ایف ائی اے سے ریکارڈ مل جائے گا اس وقت تک کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں۔‘

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اُن کو امید ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو قبول کر لیا جائے گا۔

’تحریک انصاف نے بہترین انٹراپارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن نے ہمارے دیوار سے لگایا ہے۔‘

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی عدالت پیشیپی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ’عمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔‘

 چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر سچے پاکستانی کی طرح میں اور میری فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.