لائیو: ’باہر ہمارے 500 وکلا کھڑے ہیں دیکھیں گے فیصلہ کیسے خلاف آتا ہے‘

image

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کی سماعتسپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی سے منسلک ایک وکیل مصطفین کاظمی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ یہ پانچ رکنی لارجر بینچ غیرآئینی ہے۔

وکیل مصطفین کاظمی نے عدالت میں کہا کہ ’باہر ہماے 500 وکیل کھڑے ہیں، دیکھتے ہیں کیسے ہمارے خلاف فیصلہ دیتے ہیں۔‘

مصطفین کاظمی نے بینچ میں شامل دو ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میانخیل پر اعتراض کیا۔

چیف جسٹس نے سول کپڑوں میں کھڑے پولیس اہلکاروں کو وکیل مصطفین کاظمی کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کے لیے کہا۔

چیف جسٹس نے روسٹرم پر موجود پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر سے پوچھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟

پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز درخواست دائر کی لیکن سپریم کورٹ کے دفتر نے منظور نہیں کی۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ عمران خان سے مشاورت کے بعد عدالت میں تفصیلی گزارشات پیش کرنا چاہیں گے۔

نصیر آباد میں مسلح افراد کے حملے میں قیدی ہلاک، پولیس اہلکار زخمیبلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں جیل کے باہر مسلح افراد کے حملے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ سے اردو نیوز کے نامہ نگار زین الدین احمد کے مطابق جوابی کارروائی میں پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح نصیرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں واقع ڈسٹرکٹ جیل کے باہر اس وقت پیش آیا جب ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار قتل کے مقدمے میں گرفتار دو قیدیوں کو پیشی کے لیے عدالت لے جارہے تھے۔

آئی جی جیل خانہ جات شجاع کاسی نے اردو نیوز کو بتایا کہ پولیس کی وین جیل کے مرکزی دروازے پاس کھڑی تھی اس میں قیدی سوار ہورہے تھے اس دوران نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں قیدی کے ساتھ ساتھ جیل اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار بھی نشانہ بنے۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیسالیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے مقدمے کی سماعت کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کا پورا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (اے آئی اے) کی تحویل میں ہے اور اس کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے سے کہا کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کر کے انھیں واپس کر دیں گے۔ ہفتہ دس دن میں ہمیں ایف ائی اے سے ریکارڈ مل جائے گا اس وقت تک کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں۔‘

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اُن کو امید ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو قبول کر لیا جائے گا۔

’تحریک انصاف نے بہترین انٹراپارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن نے ہمارے دیوار سے لگایا ہے۔‘

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی عدالت پیشیپی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ’عمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔‘

 چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر سچے پاکستانی کی طرح میں اور میری فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.