گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نااہل قرار

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

یہ اراکین قومی اسمبلی سال 2022-23 کے گو شوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔ یہ اراکین گوشوارے جمع کروانے کے بعد الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نا اہل ہونے والے اراکین میں خرم دستگیر، محسن رانجھا، محمد علی، کمال الدین، ارسلان تاج، سید عمران علی شاہ، یار محمد رند، ثمینہ مطلوب، اسحاق خان، محمدعلی اور دیگرشامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.