سعودی عرب ،اکتوبر کے آخری ہفتے21ہزار 370 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

image

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے  21 ہزار 370 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کئے ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 24 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2024 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 12274 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،5684 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3412 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

سرگودھا موٹروے ایم ٹو پرگاڑی الٹ گئی،3 افراد جاں بحق

سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں 1492 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے 35 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپی جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک کے تارکین وطن تھے۔

سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 34 افراد گرفتار ہوئے ہیں،غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے پر 15 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

پنجاب ایئر کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے مشترکہ کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کئی ہزار افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.