الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، 18 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین کو نااہل قرار دے دیا۔ 

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 اور سندھ اسمبلی کے 7 اراکین کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل کیے جانے والے اراکین نے سال 2022-23 کے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کیے جانے والے قومی اسمبلی کے اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا، اسحٰق خان، محمد علی، کمال الدین، عصمت اللہ، سید محمود شاہ، ثمینہ مطلوب، مس نصیبہ، شمیم آرا پنور، محمود شاہ اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔

مزید برآں، سندھ اسمبلی کے7 نااہل اراکین میں عدیل احمد، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ جتوئی، علی شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.