اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ روکنے کی ہدایت کردی

image

ڈیپوٹیشن مدت مکمل کرنیوالے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی،اے جی پی آر نے ہدایت دے دی۔

سرکاری ملازمین کےڈیپوٹیشن سےمتعلق ہدایات پرعدم عملدرامد پر محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا ریگولیٹری ونگ نے مختلف صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ وفاقی انتظامی ڈویژن نے ڈیپوٹیشن مدت مکمل ہونے کے باوجود تنخواہ وصولی کا نوٹس لیا ہے۔

اے جی پی آر نے تمام ڈیپوٹیشن مدت مکمل کرنیوالے ملازمین کی تنخواہ روکنے کی ہدایت کردی، ڈیپوٹیشن سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے۔

مراسلے میں کہنا تھا کہ ڈیپوٹیشن مدت کی تکمیل کےاگلے روز سرکاری ملازم خود بخود فرائض سے سبکدوش ہو جائے گا، ڈیپوٹیشن مدت کی تکمیل کے اگلے ہی روزسرکاری ملازم کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کر دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.