ملائیشیا کے وزیر اعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

image

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں دورے کے دوران وہ وزیر اعظم اور صدر مملکت کے ساتھ ساتھ اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم اپنے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو سلامی دی جبکہ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی، اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو پھول پیش کیے۔

نور خان ایئر بیس پر شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر کامرس جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سیری انور ابراہیم دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیشرفت متوقع ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے اور وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان۔ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.