اسٹیٹ بینک نے بینکوں میں رقوم رکھنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

image

بینکوں میں رقوم رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، اسٹیٹ بینک نے ڈیپازٹس میں رکھی رقم کی گارنٹی میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ تک کے تمام بینک اکاؤنٹس ضمانت شدہ قرار دے دیئے گئے۔

پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن 5 لاکھ تک کے بینک اکاؤنٹس کی گارنٹی لیتی تھی۔ بینک ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے بورڈ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فیصلے سے ملک کے 96 فیصد بینک اکاؤنٹس کو تحفظ حاصل ہوگیا ہے ، بینک ڈیپازٹ پروٹیکشن کے ممبر بینکوں کے7 کروڑ70 لاکھ اکاؤنٹس کو تحفظ ملا۔

مرکزی بینک کے مطابق ممبر بینکس کے 8 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.