پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

image

پنجاب کے چار شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، حکومت پنجاب نے رینجرز بھی طلب کر لی۔

لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ ہوگئی ہے، ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کی گئی ہے۔

ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، لاہورمیں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں، اٹک میں فرٹینئر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، موبائل فون سروس جزوی معطل، اسلام آباد مکمل بند

حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا،لاہور میں منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد ہے۔

لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں پابندی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں، رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے لکھے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.