تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے جہاں روکا وہیں پر دھرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کس جمہوریت میں احتجاج پر پابندی ہے،اگر یہ سڑکیں بند نہ کریں تو ایک جگہ پر احتجاج ہو جائے گا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزراء ملکی معاملات میں سنجیدہ ہوتے تو چار دنوں سے دھمکیاں نہ دیتے، وفاق اور پنجاب کے وزراء پریس کانفرنسز میں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی پورے ملک کا مالک بنا ہوا ہے،فسطائی حکومت جتنا بھی ظلم کرے برداشت کر لیں گے۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اورشیلنگ کی گئی، پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔