پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے اندر بھی رکاوٹوں کے باعث آمدورفت میں شہریوں کو دشواری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ’عدلیہ کی آزادی‘ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے آج جمعے کو اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہوئی ہے۔
جمعے کی سہ پہر جب پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک کے قریب جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
---------------------------------------------------------------------------------
ایس سی او کا اجلاس، اسلام آباد میں فوج طلبوفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے۔جمعے کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دارالحکومت میں پانچ سے 17 اکتوبر تک فوج کو تعینات کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو ایس سی او کے 23 ویں اجلاس کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔-----------------------------------------------------------------عمران خان کی دو بہنیں ڈی چوک سے گرفتارسابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں بہنوں کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔---------------------------------------------------------------------------------اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے: آئی جی اسلام آبادآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔جمعے کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔--------------------------------------------------------------------------------جب کوئی مہمان آتا ہے تو پی ٹی آئی کو احتجاج کیوں یاد آتا ہے؟ مصدق ملکوفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ جب کوئی مہمان آتا ہے تو آپ کو احتجاج کیوں یاد آتا ہے؟جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی خاص وقت میں ہی آپ کے خط بھی منظر عام پر آتے ہیں، ترقی کا سفر کس سے نہیں برداشت ہو رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کنٹینر سے اتری اور سی پیک کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے سوچا شاید سیاست میں نئے نئے آئے ہیں تو تباہی کر گئے۔‘-----------------------------------------------------------------------------------
وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور کا قافلہ پشاور موٹروے سے اسلام آباد کی جانب رواں
وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور کا قافلہ پشاور موٹروے سے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور کا قافلہ چھچھ انٹرچینج پہنچ گیا ہے۔
وزیراعلی اپنی گاڑی سے اترکر کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔