ملک میں ربیع الثانی کا چاند نظر آ گیا،یکم ربیع الثانی 1446 ہجری کل 5 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
ایس سی او سمٹ،اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
بعدازاں وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔