دوران میچ فٹبالر نے مخالف کھلاڑی کو کاٹ لیا، پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

image

لندن: برطانوی فٹبال کلب پریسٹائن کے فٹبالر ملوٹن اسمیجک پر مخالف ٹیم کے فٹبالر کو کاٹنے کے جرم میں 8 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ موٹن اسمیجک نے ایک میچ کے دوران بلیک برن کے فٹبالر اوون بیک کی طرف سے ملنے والے چیلنج کے بعد انہیں کاٹ لیا تھا۔

میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں بلیک برن کے عہدیدار نے اوون بیک کے جسم پر نشان دکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ ملوٹن نے دوران میچ اوون بیک کو پیچھے سے پکڑا اور انہیں گردن کے پچھلے حصے پر کاٹ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیم کا اعلان کر دیا

فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے اسمیجک کے خلاف اُس وقت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔ تاہم اب فٹبال ایسوسی ایشن نے اسمیجک کو سخت سزا سنا دی ہے۔

نوجوان فٹبالر کی جانب سے پر تشدد عمل کے اعتراف کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن نے ان پر 8 میچز کی پابندی اور 15 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.