اہلکار عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار 9 مئی کا مجرم ہے، مریم اورنگزیب

image

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اہلکار عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار 9 مئی کا مجرم ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو۔ میں نہیں تو ملک کو آگ لگا دو، مار دو۔ سب کچھ جلا دو کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا سے علی امین گنڈا پور کو اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اور اسلام آباد پر چڑھائی کرانے بھجوایا۔

یہ بھی پڑھیں: ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہی تھا، علی امین گنڈاپور

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس، رینجرز پر حملے کرائے گئے۔ سر اور آنکھیں پھوڑیں، کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا۔ 9 مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کرانا تھا۔ کل نشانہ جمہوری ادارے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے۔ کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں۔ معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ  جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.