ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

image

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 106 رنز کے ہدف کو انڈیا نے 18.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انڈیا کی جانب سے شفالی ورما نے 32، ہرمن پریت کور نے 29 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو جبکہ سعدیہ اقبال اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز ہی بنا سکیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 28، منیبہ علی نے 17 اور سیدہ عروب شاہ نے 14 رنز بنائے۔

انڈیا کی طرف سے ارون دھاتی ریڈی نے تین، شریانکا پاٹیل نے دو جبکہ رینوکا سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں شکست دی تھی جبکہ انڈیا کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک یو اے ای میں جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.