بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان، پاکستان کے ساحلی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں

image

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم این اے) نے بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ابتدائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم کے مطابق بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا سسٹم کے ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ممکنہ طوفان پیداکرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی، انڈیا کے قریب واقع ہے جس کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثرکر ے گا۔

این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکین اورمتعلقہ ادارے کو بدلتے حالات سے مطلع، اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہنے کا کہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.