موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بادل برسیں گے۔

اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔

 

سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کا ا مکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.