پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کے آغاز میں انڈیکس بلند ترین سطح پر چلا گیا، ڈالر سستا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں آغاز میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس تاریخ سطح پر پہنچ گیا۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس پہلی بار ٹریڈنگ کے دوران 85 ہزارکی نفسیاتی حد سے اوپر چلا گیا، انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے سے85 ہزار 433 کی سطح پر پہنچ گیا، انڈیکس میں اعشاریہ 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر277روپے55پیسے کی سطح پر ٹریڈہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصد کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس نے پہلی بار 85 ہزار 47 کی بلند ترین سطح بنائی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے سے 84910 پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز 44 کروڑ 95لاکھ شیئرز کی خرید وفروخت ہوئی جن کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 197 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 77 ارب روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.