شہروز کاشف نے دنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

image

کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس طرح وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔

22 سالہ شہروز کاشف نے یہ کارنامہ آج 8027 میٹر بلند شیشاپنگما کی چوٹی سر کرتے ہوئے انجام دیا۔وہ سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں۔

سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ماونٹینیئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سرباز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

شہروز کاشف کا ایٹ تھوزنڈر سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا۔

شہروز کاشف نے اس کامیابی کے بعد کہا کہ دنیا کی 14بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھا، میرے لئے یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.