زرتاج گل کو آخرکار بڑا ریلیف مل گیا

image

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث ان کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ، رہنما پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ طارق عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا ہے، رپورٹ عدالت میں پیش ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی پر بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں اور ان پر نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے بھی کوئی قدغن نہیں، عدالت سے استدعا ہے یہ درخواست نمٹا دے۔

یاد رہے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عثمان طارق کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.