خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک

image

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ آپریشنز میں چار خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق9 اکتوبر کو ضلع بنوں کے عمومی علاقے جانِ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک کردیے گئے۔

10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزنے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو خوارج مارے گئے۔ مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں، اغوا اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اوران سے علاقے کو پاک کرنے کا عمل جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.