چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈنر لینے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ الوداعی ڈنر پر 20 لاکھ سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔
مراسلے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔
کیا قاضی فائز عیسیٰ کو نوازا جارہا؟سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے فُل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کیا گیا۔ جس کے مطابق فُل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے 10 بجے ہوگا۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الوداعی ڈنر عموماً دیا جاتا ہے مگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معذرت کی ہے۔