پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی، آٹا ایک روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گندم کی قیمت میں دو ہفتوں میں 300 روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔
رواں ہفتے 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
پنجاب کی آٹا ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کے ساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلور ملز کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹسز واپس لئے جائیں۔