صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

image

صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔

صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کا 4 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ طے ہے، دورے کے دوران صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی ہونی ہے، صدر زرداری کو 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شرکت کرنی ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں مقیم صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں گزشتہ ہفتے تیسرے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔

20 اکتوبر کو پیدائش کے بعد بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم زرداری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول زرداری کی پیدائش 6 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.