پٹرول 1.35روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.85روپے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

image

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے  جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 61پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 48پیسے کمی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11کروڑ ڈالر کااضافہ

پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کے تیل کی فی لٹر نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے ہوگی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے 15 نومبر تک ہوگا، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ایل پی جی 2 روپے 88 پیسےفی کلو مہنگی کردی گئی

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64467 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتےکے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے ، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63194 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

23 اکتوبر کوختم ہونےوالے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2694 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2776 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

پی آئی اے کی نجکاری ،85 ارب کے بجائے واحد بولی دہندہ کی صرف 10 ارب روپے کی پیشکش

اعدادوشمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29558 ، پی پی ایل 10398، ماڑی گیس 1102 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4134 بیرل ریکارڈکی گئی ۔

اسی طرح 23 اکتوبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 462 ، پی پی ایل 582، ماڑی گیس 838 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 60 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.