گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مختلف کمپنیوں نے اضافہ کر دیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق درجہ دوم 12 کلو گھی کا ڈبہ 67 روپے اضافے سے 5837 روپے کا ہو گیا ہے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آ گئی
ایک کلو درجہ دوم گھی کی قیمت500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بارہ لٹر آئل کے پیک کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے قیمت 5960 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لٹر آئل کی ہول سیل قیمت 497 روپے جبکہ پرچون قیمت 505 سے 510 روپے لٹر تک ہو گئی ہے۔