ائیر انڈیا کی دبئی سی دہلی جانے والی پرواز سے کارتوس برآمد

image

ائیر انڈیا کی دبئی سے نئی دہلی پہنچنے والی پرواز کی ایک سیٹ کی جیب سے کارتوس برآمد ہوا ہے۔

انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس جہاز کی سیٹ کی جب سے برآمد ہونے والے کارتوس کے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق ’27 اکتوبر کو ائیر اںڈیا کا عملہ جب جہاز کی معمول کی صفائی ستھرائی کر رہا تھا تو انہیں ایک سیٹ کی جیب سے کارتوس ملا، جو ایکٹیو حالت میں تھا، اس معاملے  پر اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔‘

ائیر انڈیا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’27 اکتوبر کو دبئی سے نئی دہلی آنے والی پرواز اے آئی 916 کی سیٹ کی جب سے ایک کارتوس بر آمد ہوا تاہم اس دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔‘

اس کے بعد ائیر انڈیا کی جانب سے ایئر پورٹ پولیس کو شکایت درج کروائی گئی۔

ایئر انڈیا کی پرواز سے گولی ایک ایسے وقت میں برآمد ہوئی ہے جب کئی ایئر لائنز کو جہاز میں بم کی موجودگی کی جعلی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے دو ہفتوں میں 510 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو جہاز میں بم ہونے کی دھمکیاں ملی جو بعد میں جعلی ثابت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق بیورو آف سول ایوی ایشن (بی سی اے ایس) کی جانب سے ہوا بازی کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے نئے ہدایات نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ان ہدایت ناموں میں سیکیورٹی کے نئے پیدا ہونے والے چیلنجز خاص طور پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے موصول ہونے والی جعلی بم دھمکیوں کے نئے سلسلے کا ذکر  بھی کیا گیا ہے۔

اس قسم کی بم دھمکیوں کی جانچ پڑتال کے لیے ’تھریٹ ایسسمنٹ کمیٹی‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ کمیٹی اس قسم کی دھمکیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد یہ فیصلہ کرے گی کہ یہ درست ہیں کہ جعلی یا پھر کس نوعیت کی دھمکی ہے اور اس پر کیاحکمت عملی اپنانی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.