اسموگ کی ابتر صورتحال ، لاہور میں پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان

image

پنجاب حکومت نے سموگ کی ابتر صورتحال کے باعث لاہور میں سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم  اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری کلاسوں سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظررکھی جائے، سرکاری اور نجی اسکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہئے۔

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے ، آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 1067 ریکارڈ کی گئی، بھارت سے اسموگ آئی اور ایک دم پھیل گئی، بھارت سے آنیوالی ہواؤں سے لاہور سب سے زیادہ متاثرہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات کو جلانے سے دھواں سے فضا آلودہ ہوئی ،لاہور بارڈر کے علاقے میں آلودگی کی شرح ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.