2050 تک پاکستان میں بجلی کی طلب سالانہ 20 فیصد سے زائد بڑھنے کا امکان

image

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ توانائی پر منفی اثرات کے پیش نظر پاکستان کے پالیسی سازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسم کی شدت بڑھنے سے توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔ اور موسمی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپاس کے بعد گندم کی بوائی اور پیداوار میں بھی کمی کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق آئندہ 10 سال میں پاکستان میں بجلی کی سالانہ طلب میں 10 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ سال 2050 تک پاکستان میں بجلی کی طلب سالانہ 20 فیصد سے زائد بڑھنے کا امکان ہے۔

2050 تک پاکستان میں گیس کی طلب میں بھی اضافے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 5 فیصد سالانہ بڑھ سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.