تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب ایک رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا۔
سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 40 رنز بنائے۔
تیسرے ٹیسٹ میں بھی فتح ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کر دیا
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گر گئی۔ میتھیو شارٹ ایک رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ دوسری وکٹ 28 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب جیک فریزر 16 رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
113 رنز پر آسٹریلیا کا تیسرا کھلاڑی اسٹیو اسمتھ 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ 139 رنز پر چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ جس کے یکے بعد دیگر مزید 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور لگاتار 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میکس ویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا بے تابی سے انتظار ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین تیاری ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔