کراچی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 7 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے مشروط

image

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 7 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد سے مشروط کر دیا گیا۔

آئی بی اے سکھر نے سندھ میں ایم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ کیلئے 7 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا، اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری صحت کو خط لکھ دیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی اور محکمہ صحت سے دو فوکل پرسنز فوری طور پر تعینات کئے جائیں، تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں کا ایک آن لائن اجلاس فوری طلب کیا جائے، آئی بی اے سکھر کی ٹیسٹنگ سروسز 6000 روپے چارج فی امیدوار لے گی۔

مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو اسکول آنے سےروک دیاگیا

صوبائی سیکرٹری صحت کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ٹیسٹنگ سروسز فیس ٹیسٹ کی تاریخ سے 15 روز قبل بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے، عدالت سے کراچی سمیت پورے علاقوں کیلئے ٹیسٹ کی اجازت لی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینے والوں کا ڈیٹا فوری طور پر شیئر کیا جائے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی شرائط کے سلسلے میں مفاہمت نامے پر دستخط کا مطالبہ بھی کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.