آزادی کی جدوجہد میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر زید سے ملاقات کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان میں تعیناتی پر نئے فلسطینی سفیر کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ فلسطین کے حوالے سے ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے تحریک کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ اور مسئلہ فلسطین پر پوری پاکستانی قوم متحد اور یک آواز ہے۔ الخدمت فانڈیشن غزہ کے عوام کی امداد کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی نظریات سے پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ اور ہم اسلامی ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تاہم مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.