ملک کے بالائی علاقوں میں 14سے16نومبر تک موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی

image

ملک کے بالائی علاقوں میں 14سے16نومبر تک موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 14سے16نومبر کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے،جمعرات سے ہفتے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش متوقع ہے۔

رائٹ سائزنگ،پاکستان پوسٹ کی 1004 پوسٹیں ختم

محکمہ موسمیات نے کل لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے،بارشوں کے باعث سموگ میں کمی کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے پا گیا

ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت آج 4 ریکارڈ کیا گیا،سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.