سپریم کورٹ کا پہلا آئینی بینچ آج مقدمات کی سماعت کرے گا

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا پہلا 6 رکنی آئینی بینچ آج مقدمات کی سماعت کرے گا۔

آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین کریں گے۔ آئینی بینچ آج 18 اور کل 16 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

آئینی بینچوں کی 14 اور 15 نومبر کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سنے جائیں گے۔ جبکہ علی ظفر اور میشا شفیع ہراسگی کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی سیاستدان کوقید کرنے کے حق میں نہیں ، فضل الرحمان

سابق صدر عارف علوی کی برطرفی، عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواستوں پر بھی سماعت کی جائے گی۔ سرکاری افسران کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر بھی سماعت ہو گی۔ اور پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس پر ازخود نوٹس پر سماعت ہو گی۔

ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے بھی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.