ملک کے کن شہروں میں آج بارش کا امکان ہے؟ محمکہ موسمیات کی پیش گوئی

image

پنجاب کے اسموگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شام سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کی توقع ہے جو اسموگ میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

اسی طرح 15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔

ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب، موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایم 2 اسلام آباد سے شیخوپورہ، ایم 3 لاہور سے درخانہ، اور ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند کر دی گئی ہیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی فی الحال بند ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.