لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ، جمعہ ، ہفتہ ، اتوار مکمل لاک ڈائون کا اعلان

image

پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہ ریسٹورنٹس سے کھانے لے جانے کی اجازت رات 8 بجے تک ہو گی، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ٹاکس مہم کے نام سے اسموگ کے خاتمہ کے لیے مہم شروع کر رہے ہیں ، کورونا کی طرح اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی خطرناک قرار

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک ہفتے کےدوران 7 ہزار165 لوگ متاثر ہوئے، ملتان اور لاہور میں کل سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی لگا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہوا کا رُخ ہم بدل سکتے ہیں اورنہ ہی ہمسایہ ملک ، پاکستان اوربھارت کو اسموگ کے معاملے پر بیٹھنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں ، اسکول کی چھٹیاں بڑھائی جا رہی ہیں۔ یونیورسٹیز اور کالجز کو بھی آن لائن کیا جا رہا ہے ،مری کے علاوہ باقی علاقوں میں اسکولز بند رہیں گے ۔

اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ سے بچاؤکی 10سالہ پالیسی لانچ کر دی ، تمام سیکٹرز کو اسموگ سے نمٹنے کےلیےاہداف دئیے گئے ہیں، ماحولیاتی صورتحال کے پیش نظر لاہو رمیں ای بسیں لائی جا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.