ہانیہ عامر کی بہن سے متعلق اہم انکشافات، تصاویر بھی وائرل

image

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور مداحوں نے ان کے اس پراجیکٹ کے بعد ہونے والی ملاقاتوں اور انٹرویوز کو خوب سراہا۔

ہانیہ عامر نہ صرف اپنے فن کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل بھی ہیں۔ اداکارہ اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کا اکیلے خیال رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے فالوورز سے ہمیشہ عزت اور محبت ملی ہے، آج وہ ملک کی سب سے بڑی خاتون اسٹار مانی جاتی ہیں۔

ہانیہ کی چھوٹی بہن عیشہ عامر بیرونِ ملک تعلیم حاصل کر رہی ہیں ہانیہ اکثر اپنی بہن سے ملنے جاتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔ حال ہی میں عیشہ عامر کی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہانیہ کے مداح اب ان کی چھوٹی بہن عیشہ کو بھی شوبز پراجیکٹس میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ان وائرل تصاویر نے نہ صرف ان کے فالوورز میں اضافہ کیا بلکہ ان کی شہرت کو بھی چار چاند لگا دیے ہیں۔

اب یہ دیکھنا یہ ہے کہ عیشہ مستقبل میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنتی ہیں یا نہیں تاہم وہ ایک سوشل میڈیا اسٹار ضرور بن چکی ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts