چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 10 روپے سے زائد بڑھ گئی۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چینی کے ایکس مل ریٹ 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا
ملک میں چھوٹے دکاندار 15 سے 20 روپے کلو اضافے کے ساتھ چینی 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ڈیلرز نے چینی کے تھوک نرخ دسمبر میں 128 روپے کلو جبکہ جنوری 2025ء میں تھوک قیمت 133 روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
16 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اگر چینی کی تھوک قیمت میں اضافہ ہوتاہے تو عام دکانوں پر بھی چینی کے فی کلو ریٹ میں مز ید دس روپے تک اضافہ ہونے کا ا مکان ہے۔
شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔