میں اسٹیبلشمنٹ کا نہیں پیپلز پارٹی کا آدمی ہوں، وزیراعلی بلوچستان

image

وزیراعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا نہیں پیپلز پارٹی کا آدمی ہوں، پیپلزپارٹی میں جانے سے پہلے مجھے بالکل پتہ نہیں تھا کہ میں وزیراعلیٰ بنوں گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پروگرام ” خبراورتجزیہ” میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت 3 بڑے چیلنجز ہیں، سب سے بڑا چیلنج کرپشن ہے، موسمیاتی تبدیلی دوسرا اورتشدد تیسرا چیلنج ہے۔

سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل، پاک چین کے درمیان گہری دوستی کی علامت، احسن اقبال

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کو میرٹ پر نوکریاں مل رہی ہیں، پہلے7،10لاکھ میں نوکریاں ملتی تھیں، ہم کوشش کرر ہے ہیں کہ میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 12،12سال سے بند اسکولز کھولے جا رہے ہیں، آوارن میں لیڈی ڈپٹی کمشنر اسکول کھلوا رہی ہیں،  ٹیچرز کی میرٹ پر بھرتیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگرد کو ناراض نہیں کہتے، ہم کہتے ہیں کہ تمہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، مسنگ پرسن ایک انٹرنیشنل ایشو ہے صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.