پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہیں اور مذاکرات ہو جائیں، مشیر وزیراعظم

image

وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہیں اور مذاکرات ہو جائیں لیکن ہونہیں پا رہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے ” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آج عدالت کی بے توقیری کی گئی زورزبردستی کسی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا، جج صاحب دو ڈھائی گھنٹے انتظار میں بیٹھے رہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16جنوری کو طلب

انہوں نے کہا کہ  آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، مذاکرات صرف حکومت کیساتھ ہورہے ہیں، ان کی خواہش ہے کہیں اور مذاکرات ہو جائیں لیکن ہو نہیں پارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات حکومت نے ہی کروائی ہے، ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی سے ملنے کوئی نہیں گیا، کسی قسم کا کمیشن بنانا وفاقی حکومت کا کام ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.